مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

سورۃ البقرہ کی اختتامی آیات کا شیطان پر اثر

فونٹ سائز:
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

کیا سورۃ البقرہ کی اختتامی دو آیات کا شیطان پر کوئی اثر ہوتا ہے

جواب :

جی ہاں!
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
« إن الله كتب كتابا قبل أن يخلق السماوات والأرض بألفي عام، أنزل منه آيتين ختم بهما سورة البقرة، ولا يقرأان فى دار ثلاث ليال فيفر منها شيطان »
”بلاشبہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے سے دو ہزار سال قبل ایک کتاب لکھی، اس کتاب سے اللہ نے دو آیتیں نازل کیں جن کے ساتھ سورة البقرہ کا اختتام کیا، وہ جس گھر میں بھی تین راتیں پڑھی جاتی ہیں، شیطان اس سے بھاگ جاتا ہے۔“ [سنن الترمذي، رقم الحديث 2882 فى فضائل القرآن، صحيح ابن حبان، رقم الحديث 1726 المستدرك للحاكم 562/1]
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح الترغیب، رقم الحدیث 1467 میں نے صحیح کہا ہے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔