یہ تحریر شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری کی کتاب سورتوں اور آیات کے فضائل سے ماخوذ ہے۔
سورت فتح کی فضیلت صحیح احادیث کی روشنی میں
➊ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
لقد أنزلت على الليلة سورة لهي أحب إلى مما طلعت عليه الشمس ، ثم قرأ إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا سورۃ الفتح : 1
صحيح البخاري : 4833
آج رات مجھ پر ایک عظیم الشان سورت نازل کی گئی ہے، جو مجھے روئے زمین کی ہر چیز سے عزیز ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت فتح کی تلاوت فرمائی۔