یہ اقتباس مکتبہ دارالاندلس کی جانب سے شائع کردہ کتاب صحیح نماز نبویﷺ سے ماخوذ ہے جو الشیخ عبدالرحمٰن عزیز کی تالیف ہے۔
سواری پر فرض نماز کا بیان :
❀ بحری جہاز اور کشتی میں نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کشتی میں نماز کی بابت سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
صل فيها قائما إلا أن تخاف الغرق
❀ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھ، الا یہ کہ تجھے غرق ہونے کا خطرہ ہو تو بیٹھ کر نماز ادا کر۔
[مستدرک حاکم: 275/1، حدیث: 1019]
❀ علماء نے مندرجہ بالا حدیث پر قیاس کر کے ہوائی جہاز اور ریل گاڑی وغیرہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔
[الفقه على المذاهب الأربعة: 206/1]
❀ نماز شروع کرنے سے پہلے قبلہ معلوم کر لیں۔ (تفصیل ”قبلہ کے باب میں“ ملاحظہ فرمائیں)