زوجین کے راز افشاء کرنے کی حرمت
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال:

بعض عورتوں میں اپنے گھروں اور اپنے خاوندوں کے ساتھ گزرنے والی زندگی کے متعلق اپنے قریبی رشتہ داروں اور اپنی سہیلیوں کو باتیں سنانے کی عادت پائی جاتی ہے، اور بعض ان باتوں کا تعلق گھر یلو رازوں سے ہوتا ہے، جن کے متعلق خاوند یہ پسند نہیں کرتے کہ وہ کسی کو معلوم ہوں، ان عورتوں کے متعلق کیا حکم ہے جو گھر یلو راز افشاء کرتی ہیں اور ان کو گھر سے باہر اور گھر کے بعض افراد کے سامنے بیان کرتی ہیں؟

جواب:

یہ جو بعض عورتیں گھریلو باتیں اور ازدواجی زندگی کے راز قریبی رشتہ داروں اور سہیلیوں کو بتایا کرتی ہیں وہ سن لیں ایسا کرنا حرام ہے۔ کسی بھی عورت کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ اپنے گھر یا خاوند کے ساتھ ازدواجی زندگی کا کوئی راز لوگوں میں سے کسی کے سامنے فاش کرے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
«فَالصَّالِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَافِظَاتٌ لِلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللَّهُ» [4-النساء:34]
”غیر حاضری میں محافظت کرنے والی ہیں، اس لیے کہ اللہ نے (انھیں) محفوظ رکھا۔“
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آگاہ کیا ہے:
«شر الناس منزلة عند الله يوم القيامة الرجل يفضي إلى المرأة وتفضي إليه ثم ينشر سرها» [صحيح مسلم، رقم الحديث 1437]
”قیامت کے دن اللہ کے ہاں مقام و مرتبہ میں برا وہ شخص ہوگا جو اپنی بیوی سے خلوت کرتا ہے اور اس کی بیوی اس سے خلوت کرتی ہے، پھر یہ شخص اپنی اس تنہائی کی ملا قات کا راز فاش کرتا ہے۔“
[محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: