مخفی طلاق کا حکم

فتویٰ علمائے حرمین

سوال: ایک شخص طویل مدت تک اپنی بیوی سے غائب رہا اور اس نے اپنی بیوی کو اپنے اور اپنے نفس کے درمیان طلاق دے دی اور بیوی کو اس کی خبر نہ دی تو کیا اس سے طلاق واقع ہو جائے گی؟
جواب: طلاق واقع ہو جائے گی اگرچہ وہ بیوی کو خبر نہ دے ۔
جب انسان طلاق کا لفظ بولے اور کہے: میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی تو بیوی پر طلاق پڑ جائے گی ، خواہ اسے علم ہو یا نہ ہو ۔ لہٰذا اگر فرض کر لیا جائے کہ بلاشبہ اس بیوی کو تین حیض گزرنے کے بعد اس طلاق کا علم ہوا تو بے شک اس کے طلاق سے بے خبر ہونے کے باوجود اس کی عدت پوری ہو گئی ۔ اسی طرح اگر کوئی شخص فوت ہو جائے اور اس کی بیوی کو عدت وفات گزر جانے کے بعد خاوند کی وفات کی خبر ہوئی تو اب اس پر عدت نہیں ہے ، کیونکہ مدت ختم ہونے کے ساتھ اس کی عدت پوری ہو گئی ۔ (محمد بن صالح العثمین رحمہ اللہ )

اس تحریر کو اب تک 10 بار پڑھا جا چکا ہے، جبکہ صرف آج 1 بار یہ تحریر پڑھی گئی ہے۔