روزے میں خون کا عطیہ دینے سے روزہ ٹوٹنے کا حکم؟

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

روزے میں خون کا عطیہ دینے سے روزہ ٹوٹنے کا حکم؟

سوال :۔

کیا رمضان المبارک کے روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دینا درست ہے یا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

فتوی :۔

جب کوئی شخص خون کا عطیہ دے اور اس کے جسم کا کافی سارا خون نکالا جائے تو اس عمل سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس کو پچھنے لگانے پر قیاس کیا جائے گا، جو کہ خون کی نالیوں سے کافی خون کسی مریض کو بچانے یا ناگہانی صورتوں کے لئے محفوظ کرنے کی خاطر نکالا جائے، تاہم اگر قلیل مقدار میں خون نکالا جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا جیسا کہ لیبارٹریوں میں تجزیہ اور ٹیسٹ وغیرہ کے لئے سرنج کے ذریعے خون کی کچھ مقدار نکالی جاتی ہے۔