شمارہ السنہ جہلم
جواب:
روایت یہ ہے: سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تبرز فخذك ولا تنظرت إلى فخذ حي ولا ميت
”اپنی ران سے کپڑا نہ ہٹائیں اور نہ ہی کسی زندہ یا مردہ کی ران دیکھیں ۔ “
[سنن أبى داود: ٣١٤٠ ، ٤٠١٥ ، السنن الكبرى للبيهقي: 228/2]
تبصرہ:
سند سخت ترین ”ضعیف“ ہے
➊ ابن جریج رحمہ اللہ ”مدلس“ ہیں ، حبیب بن ابی ثابت سے سماع نہیں ہے ۔
➋ حبیب بن ابی ثابت ”مدلس“ ہیں ، عاصم بن ضمرہ سے سماع نہیں ۔ ان کے درمیان عمرو بن خالد واسطی کا واسطہ ہے اور عمرو ”متہم بالکذب“ اور ”متروک“ ہے ۔
امام ابوداود رحمہ اللہ (4015) فرماتے ہیں:
هذا الحديث فيه نكارة
”یہ منکر (ضعیف) حدیث ہے ۔ “