مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

رضاعت کے بعد صابرہ کا نکاح زید کے بھائی بکر سے ہو سکتا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

زید کی شادی طلیحہ سے ہوئی، زید کی بیوی طلیحہ نے اپنی بہن صابرہ کو دودھ پلایا، طلیحہ فوت ہو گئی، زید نے طلیحہ کی دوسری بہن ہاجرہ سے نکاح کر لیا، کیا صابرہ کی شادی زید کے حقیقی بھائی بکر سے ہو سکتی ہے یا نہیں؟

جواب:

بکر کی شادی صابرہ سے نہیں ہو سکتی، کیونکہ صابرہ بکر کی رضاعی بھتیجی ہے۔ تو جس طرح نسبی بھتیجی سے نکاح جائز نہیں، اسی طرح رضاعی بھتیجی سے نکاح بھی جائز نہیں۔
وَبَنَاتُ الْأَخِ
(النساء: 23)
اور بھائی کی بیٹیوں کو (بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے)۔
رضاعی بھتیجیاں بھی اس حکم میں شامل ہیں۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔