کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچھو نے کاٹا تھا
جواب :
جی ہاں،
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو آپ کی انگلی میں ایک بچھو نے ڈس لیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
«لعن الله العقرب، ما تدع نبيا ولا غيره قال: ثم دعا بإناء فيه ماء وملح، فجعل يضع موضع اللدغة فى الماء والملح ويقرأ قل هو الله أحد والمعوذتين حتي سكنت »
”اللہ لعنت کرے بچھو پر، نہ نبی کو چھوڑتا ہے نہ غیر نبی کو۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا جس میں نمک اور پانی تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی اور نمک میں بچھو کے ڈسنے والی جگہ کو رکھا اور آرام آنے تک (قل هو الله أحد) اور معوذتین پڑھتے رہے۔“ [مصنف ابن أبى شيبة، رقم الحديث 23543 طبراني فى الأوسط، رقم الحديث 5890 السلسلة الصحيحة، رقم الحديث 548]