کیا جنات میں مسلمان اور غیر مسلم دونوں ہیں ؟

تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

7۔ کیا جنات میں مسلمان اور غیر مسلم دونوں ہیں ؟
جواب :
جی ہاں، جنات میں بعض مسلمان ہیں اور بعض کافر،
جیسا کہ اللہ تعالی نے ان کا قول حکایت کیا ہے :
وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ ۖ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَـٰئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا ﴿١٤﴾ [ الجن: 14 ]
”اور یہ کہ بےشک ہم میں سے کچھ فرماں بردار ہیں اور ہم میں سے کچھ ظالم ہیں، پھر جو فرماں بردار ہو گیا تو وہی ہیں جنھوں نے سیدھے راستے کا قصد کیا۔ “
اس آیت کریمہ میں الْقَاسِطُونَ کا جو لفظ ہے، اس کا معنی غیر مسلم ہے، کیوں کہ یہاں یہ مسلم کے مقابلے میں استعمال ہوا ہے۔

اس تحریر کو اب تک 1 بار پڑھا جا چکا ہے۔