ربط کیا ہوتا ہے ؟
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

جواب :
وہ جادو کی ایک قسم ہے۔
رابط کی تعریف :
رابط: صحیح و تندرست آدمی کا اپنی اہلیہ کے پاس جانے کی طاقت نہ رکھنے کو کہتے ہیں۔ یہ اس جادو کا نتیجہ ہوتا ہے، جو کسی جادوگر نے اس پر کیا ہو اور یہ کام بڑا عام ہے خصوصاً بستیوں اور سبزہ زاروں میں۔ یہ کام قبیح و حرام اور منکر شنیع ہے
رابط سے جذبات کا مرکز معطل ہو جاتا ہے، جس سے ان رگوں کی طرف پیغام رسانی کرنے والے اشارات میں جمود آ جاتا ہے، جو قضیب میں خون کو گراتی ہیں، چنانچہ وہ لٹک جاتا ہے اور سکڑ جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
«فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ ۚ »
پھر وہ ان دونوں سے وہ چیز سیکھتے جس کے ساتھ وہ مرد اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی ڈال دیتے۔“ [البقرة: 102]
اس کا علاج وہی ہے جو ہم نے جادو کے باب میں بیان کیا ہے، کیوں کہ یہ بھی جادو کی ایک نوع ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل