دوران خطبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت اور انداز
تحریر: عمران ایوب لاہوری

دوران وعظ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ :
كان رسول الله إذا خطب احمرت عيناه وعلا صوته واشتد غضبه حتى كأنه منذر جيش يقول صبحكم ومساكم
”رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم جب خطبہ ارشاد فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز بلند ہو جاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ سخت ہو جاتا گویا کہ کسی لشکر کو ڈانٹ رہے ہیں کہ دشمن کا لشکر صبح کو پہنچا یا شام کو پہنچا۔“
[مسلم: 867 ، كتاب الجمعة: باب تخفيف الصلاة والخطبة ، ابن ماجة: 45]
دوران خطبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگشت شہادت سے اشارہ فرماتے تھے۔
[صحيح: صحيح أبو داود: 977 ، أبو داود: 1104 ، أحمد: 135/4 ، ترمذي: 515 ، نسائي: 108/3 ، ابن خزيمة: 1794]
(شوکانیؒ ) ان احادیث کا ظاہری مفہوم یہی ہے کہ خطبہ جمعہ میں انگلی کے ساتھ اشارہ کرنا جائز ہے۔
[نيل الأوطار: 563/2]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1