تحریر: عمران ایوب لاہوری
دوران جماعت ملنے والا شخص
دوران جماعت اگر کوئی شخص آئے تو اسے چاہیے کہ جس حالت میں بھی امام کو دیکھے اس میں نماز شروع کر دے ، پیچھے کھڑا رہنا اور فضول باتوں میں وقت ضائع کرنا درست نہیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا:
إذا أتى أحدكم الصلاة والإمام على حال فليصنع كما يصنع الإمام
”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے کے لیے آئے تو امام کو جس حالت میں پائے اس میں امام کے ساتھ شامل ہو جائے ۔“
[صحيح: الصحيحة: 1188 ، ترمذي: 591 ، كتاب الجمعة: باب ما ذكر فى الرجل يدرك الإمام وهو ساجد كيف يصنع]