یہ اقتباس شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری کی کتاب صف بندی کے احکام و مسائل سے لیا گیا ہے۔
عورت بطور امام صف کے درمیان:
عورت خواتین کی امامت کروائے ، تو صف کے درمیان کھڑی ہوگی۔
🌸ریطہ حنفیہ رحمتہ اللہ بیان کرتی ہیں :
أمتنا عائشة فقامت بينهن فى الصلاة المكتوبة .
’’ہمیں عائشہ رضی الله عنه نے صف کے درمیان کھڑے ہو کر فرض نماز کی امامت کرائی۔‘‘
🌿(سنن الدارقطني : 1507 ، وسنده صحيح)
حافظ نووی رحمتہ اللہ نے اس کی سند کو ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔