فتویٰ : شیخ ابن جبرین حفظ اللہ
سوال : کیا خشک پیشاب کپڑوں کو ناپاک نہیں کرتا؟ یعنی ایک بچے نے زمین پر پیشاب کیا، یہ پیشاب اسی طرح زمین پر موجود رہا اور دھوئے بغیر ہی خشک ہو گیا، ایک شخص آیا اور اس خشک زمین پر بیٹھ گیا، تو کیا اس صورت میں اس کے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟
جواب : خشک نجاست کا جسم یا خشک کپڑوں پر لگنا غیر مضر ہے، اسی طرح خشک ننگے پاؤں خشک باتھ میں داخل ہونا بھی غیر مضر ہے۔ نجاست صرف تر (گیلی) ہونے کی صورت میں ضرر رساں (نقصان دہ) ہوتی ہے۔