جمعہ کے روز فوت ہونا
تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ

سوال : کیا جمعہ کے دن فوت ہونے کی کوئی فضیلت ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ جو شخص جمعہ کے دن فوت ہو وہ جنتی ہے قرآن و سنت سے اس کی وضاحت کریں۔
جواب : جمعہ کے دن فوت ہونے والے کے بارے میں ذکر کردہ فضیلت کا مجھے علم نہیں، البتہ یہ بات یاد رکھیں کہ جنت میں داخلے کے لیے صحیح اعمالِ صالحہ اور خاتمہ بالخیر کی ضرورت ہے، جس شخص کا عقیدہ بالکل صحیح ہو اور وہ کسی کفر و شرک کے ارتکاب کے بغیر اس دنیا سے چلا گیا تو اللہ اسے ضرور اپنی جنت میں داخل کرے گا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی ایک احادیث ِ صحیحہ میں یہ بات موجود ہے کہ جس شخص کا آخری کلام لا الٰہ الا اللہ ہو وہ جنت میں داخل ہو گا اور اگر اللہ کے ساتھ شرک کیا ہو یا کسی صریح کفر کا ارتکاب کیا ہو اور اس پر توبہ نہیں کی اور موت آ گئی تو ایسے شخص کا جنت میں داخلہ نہیں ہو گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اعمال اور عقیدہ صحیحہ پر قائم رکھے اور کفر و شرک سے محفوظ فرمائے۔ (آمین !)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: