جب جنات نے قرآن سنا تو کیا وہ ایمان لائے ؟
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

34۔ جب جنات نے قرآن سنا تو کیا وہ ایمان لائے ؟
جواب :
جی ہاں،
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا ﴿١﴾ يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَآمَنَّا بِهِ ۖ وَلَن نُّشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا ﴿٢﴾
”کہہ دے میری طرف وحی کی گئی ہے کہ بےشک جنوں کی ایک جماعت نے کان لگا کر سنا تو انھوں نے کہا کہ بلاشبہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے۔ جو سیدھی راہ کی طرف لے جاتا ہے تو ہم اس پر ایمان لے آئے اور (اب) ہم اپنے رب کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہیں کریں گے۔ “ [ الجن: 2 , 1]
اللہ تبارک و تعالیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکماً فرما رہے ہیں کہ لوگوں کو بتاؤ کہ جب جنوں نے قرآن مجید کو سنا تو ایمان لے آئے اور اس کی تصدیق کی اور قرآن مجید کے آگے سر تسلیم خم کر دیا۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: