تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
263۔ جادو زدہ شخص کو دوران قرأت کون کون سے عوارض لاحق ہو سکتے ہیں ؟
جواب :
شدید تنگی محسوس کرے گا، قراءت سے بےقراری کا اظہار کرے گا، مریض رونے کے لیے فورا تیار ہو جائے گا اور بذات خود وہ اس رونے سے تعجب کرے گا۔ خصوصاً جادو کی آیات کی تلاوت کے وقت اس پر چلانے کی کیفیت ہو جائے گی۔ نیند کی طرف میلان بڑھے گا۔ کبھی جسم کا پھولنا ظاہر ہوگا، جو پیٹ یا چہرے پر دکھائی دے گا اور بھی جسم کا سکڑنا ظاہر ہوگا، خصوصا اطراف بدن میں۔ نہ وہ قراءت کا جواب دے گا اور نہ علاج ہی میں جلدی چاہے گا۔