بیوی کے نان و نفقہ و رہائش کے شرعی احکام
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

نفقات (اخراجات)
بیوی کا نان، نفقہ، پہناوا اور رہائش خاوند پر واجب ہے، اسی طرح میاں بیوی کا خوش اسلو بی سے رہنا اور ایک دوسرے کے ساتھ بہترین انداز میں پیش آنا شریعت کا مطلو ب ہے۔ فرمان الہی ہے:
الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ بِمَا فَضَّلَ اللَّهُ بَعْضَهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ وَبِمَا أَنفَقُوا مِنْ أَمْوَالِهِمْ [النساء: 34]
”مرد عورتوں پر نگران ہیں، اس وجہ سے کہ اللہ نے ان کے بعض کو بعض پر فضیلت عطا کی اور اس وجہ سے کہ انہوں نے اپنے مالوں سے خرچ کیا۔“
نیز فرمایا:
«أَسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنتُم مِّن وُجْدِكُمْ» [الطلاق: 16]
”انھیں وہاں سے رہائش دو جہاں تم رہتے ہو۔“
مزید فرمایا:
«وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ» [النساء: 19]
”اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے رہو۔“
نیز آنحضرت صلى اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
”تمہارے ذمے معروف کے مطابق ان کا رزق اور پہناوا ہے۔“ [صحيح مسلم 1218/147]
[اللجنة الدائمة: 9258]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل
1