ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
بیوی سے غیر فطری مجامعت کا کیا حکم ہے؟
جواب:
بیوی سے غیر فطری مجامعت کرنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔
❀ علامہ زیلعی حنفی رحمہ اللہ (749ھ) فرماتے ہیں:
إثمان المرأة فى دبرها حرام بإجماع الفقهاء
عورت سے غیر فطری مجامعت کے حرام ہونے پر فقہا کا اجماع ہے۔
(تبيين الحقائق للزيلعي: 2/107، البحر الرائق لابن نجيم: 3/106)