بچی کے پردہ کا حکم
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

بچی کے لیے ستر پوشی اور پردہ سے معانی کی کم سے کم عمر کتنی ہے ؟

جواب :

بلاشبہ جب بچی چھوٹی ہو اور سات سال کی عمر کو نہ بھی ہو تو اس کے حق میں ستر پوشی و پردہ واجب نہیں ہے ، اور جب وہ سات سال کی ہو جائے تو اس پر ستر پوشی اور پردہ واجب ہے جیسا کہ بعض فقہاء نے اس کی صراحت کی ہے ۔ مگر اس کی ستر پوشی و پردہ اس عورت کی ستر پوشی و پردہ سے مختلف ہوگا جو اس سے عمر میں بڑی ہے  واللہ الموفق

(محمد بن ابراہیم آل شیخ رحمہ اللہ )

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: