تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
بنکنگ اور مالیاتی اداروں میں شراکت کہنا
ایسے بنکنگ (صرفی) اداروں میں شراکت کرنا، جو کسی بھی قسم کا سودی لین دین نہ کرتے ہوں، ان میں شراکت کرنا اور مال رکھوانا جائز ہے، اس میں کوئی شرعی رکاوٹ نہیں۔ اسی طرح یہ بھی جائز ہے کہ انسان ان اداروں کو، جو مال اس نے ان میں رکھوایا ہوا ہو، اس سے غیر سودی معاملات اور دیگر حلال کاروباروں میں نفع اور نقصان کی بنیاد پر اور شرعی شرطوں کا اعتبا کرتے ہوئے سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے۔
[اللجنة الدائمة: 3328]