بروز جمعہ کثرت سے درود بھیجنے کی فضیلت
تحریر: عمران ایوب لاہوری

بروز جمعہ کثرت سے درود پڑھنا

حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے متعلق فرمایا کہ :
فاكثروا على من الصلاة فيه فإن صلاتكم معروضة على
”اس دن مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جائے گا۔“
صحابہ نے سوال کیا کہ درود کیسے پیش کیا جائے گا حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو بوسیدہ ہڈیوں کی صورت اختیار کر چکے ہوں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا:
إن الله عزو جل حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء
”بے شک اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاء علیہم السلام کے جسموں کو کھانا حرام کر دیا ہے۔
[صحيح: صحيح أبو داود: 925 ، كتاب الصلاة: باب فضل يوم الجمعة وليلة الجمعة ، أبو داود: 1047 ، ابن ماجة: 1085 ، نسائي: 91/3 ، احمد: 8/4 ، دارمي: 361/1 ، ابن خزيمة: 1734 ، ابن حبان: 910]
ایک حدیث میں یہ لفظ ہیں:
يوم الجمعة وليلة الجمعة
”جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات (مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو)۔“
[حسن: تمام المنة: ص/ 324 ، الصحيحة: 1407]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1