تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
سوال:
جنین کے متعلق جب قوی احتمال ہو کہ وہ ایڈز کے مرض کا شکار ہے تو اس کے اسقاط کاکیا حکم ہے؟
جواب:
اسقاط حمل جائز نہیں ہے، اور بلاشبہ اس کو ایڈز کے وائرس لگ جانے کا احتمال اس کے اسقاط کو جائز قرار نہیں دیتا۔ لہٰذا ”سعودی فتوی کمیٹی“ اس عورت اور اس کے خاوند کو اللہ سے حسن ظن رکھنے کی وصیت کرتی ہے کہ وہ اللہ سے یہ دعا کریں کہ وہ اس عورت اور اس کے حمل کو ہر قسم کی خرابی سے محفوظ رکھے۔ و باللہ التوفیق