سلف صالحین کے آثار سے پچاس [50] حوالے پیش خدمت ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اہل حدیث کا لقب اور صفاتی نام بالکل صحیح ہے اور اسی پر اجماع ہے۔
1 : بخاری :
◈ امام بخاری نے طائفہ منصورہ کے بارے میں فرمایا :
يعني أهل الحديث ”یعنی اس سے مراد اہل الحدیث ہیں۔“ [مسألة الاحتجاج بالشافعي للخطيب ص 47 و سنده صحيح، الحجة فى بيان المحجة 246/1]
◈ امام بخاری رحمہ اللہ نے یحییٰ بن سعید القطان سے ایک راوی کے بارے میں نقل کیا :
لم يكن من أهل الحديث . . . ”وہ اہل الحدیث میں سے نہیں تھا۔“ [التاريخ الكبير 429/6، الضعفاء الصغير : 281]
2 : مسلم :
◈ امام مسلم مجروح راویوں کے بارے میں فرماتے ہیں :
هم عند أهل الحديث متهمون ”وہ اہلحدیث کے نزدیک متہم ہیں۔“ [صحيح مسلم، المقدمه ص 6 (قبل الباب الاول) دوسرا نسخه ج 1ص 5]
◈ امام مسلم رحمہ اللہ نے مزید فرمایا :
وقد شرحنا من مذهب الحديث و أهله ”ہم نے حدیث اور اہل حدیث کے مذہب کی تشریح کی۔“ [حواله مذكوره]
◈ امام مسلم رحمہ اللہ نے ایوب السختیانی، ابن عون، مالک بن انس، شعبہ بن الحجاج، یحییٰ بن سعید القطان، عبدالرحمٰن بن مہدی اور ان کے بعد آنے والوں کو من أهل الحديث ”اہل حدیث میں سے قرار دیا۔“ [صحيح مسلم، المقدمه ص 22 [باب صحة الاحتجاج بالحديث المعنعن] دوسرا نسخه 26/1 تيسرا نسخه 23/1]
3 : شافعی :
◈ ایک ضعیف روایت کے بارے میں امام محمد بن ادریس الشافعی فرماتے ہیں :
لا يثبت أهل الحديث مثله ”اس جیسی روایت کو اہل حدیث ثابت نہیں سمجھتے۔“ [السنن الكبريٰ للبيهقي 260/1 و سنده صحيح]
◈ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا :
إذا رأيت رجلا من أصحاب الحديث فكأني رأيت النبى صلى الله عليه وسلم حيا
”جب میں اصحاب الحدیث میں سے کسی شخص کو دیکھتاہوں تو گویا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ دیکھتا ہوں۔“ [شرف اصحاب الحديث للخطيب : 85 و سنده صحيح]
4 : احمد بن حنبل :
◈ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے طائفۂ منصورہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا :
إن لم تكن هذه الطائفة المنصورة أصحاب الحديث فلا أدري من هم ؟
”اگر یہ طائفہ منصورہ اصحاب الحدیث نہیں ہیں تو پھر میں نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں ؟ [معرفة علوم الحديث للحاكم ص 2 رقم : 2 و سنده حسن، و صححه ابن حجر فى فتح الباري 293/13تحت ح 7311]
5 : یحییٰ بن سعید القطان :
◈امام یحییٰ بن سعید القطان نے سلیمان بن طرخان التیمی کے بارے میں فرمایا :
كان التيمي عندنا من أهل الحديث
”تیمی ہمارے نزدیک اہل حدیث میں سے ہیں۔ [مسند على الجعد 594/1ح 1354 و سنده صحيح، دوسرا نسخه : 1314، الجرح و التعديل لا بن ابي حاتم 125/4 و سنده صحيح]
◈ ایک راوی حدیث عمران بن قدامہ العمی کے بارے میں یحییٰ القطان نے کہا :
ولكنه لم يكن من أهل الحديث ”لیکن وہ اہل حدیث میں سے نہیں تھا۔“ [الجرح والتعديل 303/6 و سنده صحيح]
6 : ترمذی :
◈ امام ترمذی رحمہ اللہ نے ابوزید نامی ایک راوی کے بارے میں فرمایا :
وأبو زيد رجل مجهول عند أهل الحديث ”اور اہل حدیث کے نزدیک ابوزید مجہول آدمی ہے۔“ [سنن الترمذي : 88]
7 : ابوداود :
◈ امام ابوداود السجستانی رحمہ اللہ نے فرمایا :
عند عامة أهل الحديث ”عام اہل حدیث کے نزدیک“ [رسالة ابي داود اليٰ مكه فى وصف سننه ص 30، و مخطوط ص 1]
8 : نسائی :
◈ امام نسائی رحمہ اللہ نے فرمایا :
ومنفعة لأهل الإسلام ومن أهل الحديث و العلم والفقه والقرآن
”اور اہل اسلام کے لئے نفع ہے اور اہل حدیث، علم و فقہ و قرآن والوں میں سے۔“ [سنن النسائي 135/7 ح 4147، التعليقات السلفية : 4152]
9 : ابن خزیمہ :
◈ امام محمد بن اسحاق بن خزیمہ النیسابوری نے ایک حدیث کے بارے میں فرمایا :
لم نرخلافا بين علماء أهل الحديث أن هذا الخبر صحيح من جهة النقل
”ہم نے علمائے اہل حدیث کے درمیان کوئی اختلاف نہیں دیکھا کہ یہ حدیث روایت کے لحاظ سے صحیح ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه 21/1 ح 31]
10 : ابن حبان :
◈ حافظ محمد بن حبان البستی نے ایک حدیث پر درج ذیل باب باندھا :
ذكر خبر شنع به بعض المعطلة على أهل الحديث، حيث حرموا توفيق الإصابة لمعناه
”اس حدیث کا ذکر جس کے ذریعے بعض معطلہ فرقے والے اہل حدیث پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ یہ (معطلہ) اس کے صحیح معنی کی توفیق سے محروم ہیں۔“ [صحیح ابن حبان، الاحسان : 566 دوسرا نسخہ : 565]
◈ ایک دوسرے مقام پر حافظ ابن حبان نے اہل حدیث کی یہ صفت بیان کی ہے :
ينتحلون السنن و يذبون عنها و يقمعون من خالفها
”وہ حدیثوں پر عمل کرتے ہیں، ان کا دفاع کرتے ہیں اور ان کے مخالفین کا قلع قمع کرتے ہیں۔“ [صحيح ابن حبان، الاحسان : 6129، دوسرا نسخه : 6162] نیز دیکھئے [الاحسان 140/1 قبل ح 61]
11 : ابوعوانہ :
◈ امام ابوعوانہ الاسفرائنی ایک مسئلے کے بارے میں امام مزنی کو بتاتے ہیں :
اختلاف بين أهل الحديث ”اس میں اہل حدیث کے درمیان اختلاف ہے۔“ [ديكهئے مسند ابي عوانه ج 1ص 49]
12 : عجلی :
◈ امام احمد بن عبداللہ بن صالح العجلی نے امام سفیان بن عینیہ کے بارے میں فرمایا :
وكان بعض أهل الحديث يقول : هو أثبت الناس فى حديث الزهري…..
”اور بعض اہل حدیث کہتے تھے کہ وہ زہری کی حدیث میں سب سے زیادہ ثقہ ہیں۔“ [معرفة الثقات 417/1ت 631، دوسرا نسخه : 577]
13 : حاکم :
◈ ابوعبداللہ الحاکم النیسابوری نے امام یحییٰ بن معین کے بارے میں فرمایا :
إمام أھل الحدیث ”اہل حدیث کے امام۔“ [المستدرك 198/1 ح 710]
14 : حاکم کبیر :
◈ ابواحمد الحاکم الکبیر نے ایک کتاب لکھی ہے :
شعار أصحاب الحديث ”اصحاب الحدیث کا شعار“
یہ کتاب راقم الحروف کی تحقیق اور ترجمے سے چھپ چکی ہے۔ دیکھئے [ماہنامہ الحدیث 9 ص 4 تا 28]
15 : فریابی :
◈ محمد بن یوسف الفریابی نے کہا :
رأينا سفيان الثوري بالكوفة و كنا جماعة من أهل الحديث
”ہم نے سفیان ثوری کو کوفہ میں دیکھا اور ہم اہل حدیث کی ایک جماعت تھے۔“ [الجرح و التعديل 60/1 و سنده صحيح]
16 : فریابی :
◈ جعفر بن محمد الفریابی نے ابراہیم بن موسیٰ الوزدولی کے بارے میں کہا :
وله ابن من أصحاب الحديث يقال له : إسحاق
”اس کا بیٹا اصحاب الحدیث میں سے ہے، اسے اسحاق کہتے ہیں۔“ [الكامل لا بن عدي 271/1 دوسرا نسخه 440/1 و سنده صحيح]
17 : ابوحاتم الرازی :
◈ اسماء الرجال کے مشہور امام ابوحاتم الرازی فرماتے ہیں :
واتفاق أهل الحديث على شئ يكون حجة
”اور کسی چیز پر اہل حدیث کا اتفاق حجت ہوتا ہے۔“ [كتاب المراسيل ص 192 فقره : 703]
18 : ابوعبید :
◈ امام ابوعبید القاسم بن سلام کے ایک اثر کے بارے میں فرماتے ہیں :
وقد يأخذ بهذا بعض أهل الحديث ”بعض اہل حدیث اسے لیتے ہیں۔“ [كتاب الطهور لا بي عبيد : 174، الاوسط لابن المنذر 265/1]
19 : ابوبکر بن ابی داود :
◈ امام ابوداود السجستانی کے صدوق عندالجمہور صاحب زادے ابوبکر بن ابی داود فرماتے ہیں :
ولا تك من قوم تلهو بدينهم فتطعن فى أهل الحديث و تقدح
”اور تو اس قوم میں نہ ہونا جو اپنے سے دین سے کھیلتے ہیں (ورنہ) تو اہل حدیث پر طعن و جرح کر بیٹھے گا۔“ [كتاب الشريعة لمحمد بن الحسين الآجري ص 975 و سنده صحيح]
20 : ابن ابی عاصم :
◈ امام احمد بن عمرو بن الضحاک بن مخلد عرف ابن ابی عاصم ایک راوی کے بارے میں فرماتے ہیں :
رجل من أهل الحديث ثقة ”وہ اہل حدیث میں سے ایک ثقہ آدمی ہے۔“ [الآحادو المثاني 428/1ح 604]
21 : ابن شاہین :
◈ حافظ ابوحفص عمر بن شاہین نے عمران العمی کے بارے میں یحییٰ بن القطان کا قول نقل کیا :
ولكن لم يكن من أهل الحديث ”لیکن وہ اہلحدیث میں سے نہیں تھا۔“ [تاريخ اسماء الثقات لا بن شاهين : 1084]
22 : الجوزجانی :
◈ ابواسحاق ابراہیم بن یعقوب الجوزجانی نے کہا :
ثم الشائع فى أهل الحديث….. ”پھر اہل حدیث میں مشہور ہے۔“ [احوال الرجال ص 43 رقم : 10] نیز دیکھئے [ص 214]
23 : احمد بن سنان الواسطی :
◈ امام احمد بن سنان الواسطی نے فرمایا :
ليس فى الدنيا مبتدع إلا وهو يبغض أهل الحديث
”دنیا میں کوئی ایسا بدعتی نہیں ہے جو کہ اہل حدیث (اہل الحدیث) سے بغض نہیں رکھتا۔“ [معرفة علوم الحديث للحاكم ص 4، رقم : 6 و سنده صحيح]
↰ معلوم ہوا کہ جو شخص اہل حدیث سے بغض رکھتا ہے یا اہل حدیث کو برا کہتا ہے تو وہ شخص پکا بدعتی ہے۔
24 : علی بن عبداللہ المدینی :
◈ امام بخاری رحمہ اللہ وغیرہ کے استاد امام علی بن عبداللہ المدینی ایک روایت کی تشریح میں فرماتے ہیں :
يعني أهل الحديث ”یعنی وہ اہل حدیث (اصحاب الحدیث) ہیں۔“ [سنن الترمذي : 2229، عارضة الاحوذي 74/9]
25 : قتیبہ بن سعید :
◈ امام قتیبہ بن سعید نے فرمایا :
إذا رأيت الرجل يحب أهل الحديث….. فإنه على السنة
”اگر تو کسی آدمی کو دیکھے کہ وہ اہل الحدیث سے محبت کرتا ہے تو یہ شخص سنت پر (چل رہا) ہے۔“ [شرف اصحاب الحديث للخطيب : 143 و سنده صحيح]
26 : ابن قتیبہ الدینوری :
◈ المحدث الصدوق امام ابن قتیبہ الدینوری ( متوفی 276ھ) نے ایک کتاب لکھی ہے :
تأويل مختلف الحديث فى الرد على أعداء أهل الحديث
”اس کتاب میں انہوں نے اہل الحدیث کے دشمنوں کا زبردست رد کیا ہے۔“
27 : بیہقی :
◈ احمد بن الحسین البیہقی نے مالک بن انس، اوزاعی، سفیان ثوری، سفیان بن عینیہ، حماد بن زید، حماد بن سلمہ، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ وغیرہم کو من أهل الحديث ”اہل حدیث میں سے“، لکھا ہے۔ [كتاب الاعتقاد و الهداية الي سبيل الرشاد للبيهقي ص 180]
28 : اسماعیلی :
◈ حافظ ابوبکر احمد بن ابراہیم اسماعیلی نے ایک راوی کے بارے میں کہا :
لم يكن من أهل الحديث ”وہ اہل حدیث میں سے نہیں تھا۔“ [كتاب المعجم 469/1 ت 121، محمد بن جبريل النسوي]
29 : خطیب :
◈ خطیب بغدادی نے اہل حدیث کے فضائل پر ایک کتاب شرف أصحاب الحديث لکھی ہے جو کہ مطبوع ہے۔
خطیب کی طرف نصيحة أهل الحديث ”نامی کتاب بھی منسوب ہے۔“ نیز دیکھئے [تاریخ بغداد 224/1 ت 51 ]
30 : ابونعیم الاصبہانی :
◈ ابونعیم الاصبہانی نے ایک راوی کے بارے میں کہا :
لا يخفي على علماء أهل الحديث فساده
”علمائے اہل حدیث پر اس کا فساد مخفی نہیں ہے۔“ [المستخرج عليٰ صحيح مسلم ج 1 ص 67 فقره : 89]
◈ ابونعیم الاصبہانی نے کہا :
وذهب الشافعي مذهب أهل الحديث
”اور شافعی اہل حدیث کے مذہب پر گامزن تھے۔“ [حلية الاولياء 112/9]
31 : ابن المنذر :
◈ حافظ محمد بن ابراہیم بن المنذر النیسابوری نے اپنے ساتھیوں اور امام شافعی رحمہ اللہ وغیرہ کو اهل الحديث کہا۔ دیکھئے [الاوسط 307/2 تحت ح : 915]
32 : الآجری :
◈ امام ابوبکر محمد بن الحسین الآجری نے اہل حدیث کو اپنا بھائی کہا :
نصيحة لإخواني من أهل القرآن و أهل الحديث و أهل الفقه وغيرهم من سائر المسلمين
”میرے بھائیوں کے لئے نصیحت ہے۔ اہل قرآن، اہل حدیث اور اہل فقہ میں (جو) تمام مسلمانوں میں سے ہیں۔“ [الشريعة ص 3، دوسرا نسخه ص 7]
تنبیہ : منکرین حدیث کو اہل قرآن یا اہل فقہ کہنا غلط ہے۔ اہل قرآن، اہل حدیث اور اہل فقہ وغیرہ القاب اور صفاتی نام ایک ہی جماعت کے نام ہیں۔ الحمد للہ
33 : ابن عبدالبر :
◈ حافظ یوسف بن عبداللہ بن محمد بن عبدالبر الاندلسی نے کہا :
وقالت طائفة من أهل الحديث ”اہل حدیث کے ایک گروہ نے کہا۔“ [التمهيد ج 1 ص 16]
34 : ابن تیمیہ :
◈ حافظ ابن تیمیہ الحرانی نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا :
الحمد لله رب العالمين، أما البخاري و أبو داود فإما مان فى الفقه من أهل الإجتهاد۔ و أما مسلم و الترمذي و النسائي و ابن ماجه و ابن خزيمة و أبو يعلي و البزار و نحوهم فهم على مذهب أهل الحديث، ليسوا مقلدين لواحد بعينه من العلماء ولا هم من الأئمة المجتهدين على الإطلاق…..
”الحمد للہ رب العالمین، بخاری اور ابوداود تو فقہ کے امام (اور) مجتہد (مطلق) تھے۔ رہے امام مسلم، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، ابن خزیمہ، ابویعلیٰ اور البزار وغیرہم تو وہ اہل حدیث کے مذہب پر تھے، علماء میں سے کسی کی تقلید معین کرنے والے، مقلدین نہیں تھے اور نہ مجتہد مطلق تھے۔“ [مجموع فتاويٰ ج 20 ص 40]
تنبیہ : ابن تیمیہ کا ان کبائر ائمہ حدیث کے بارے میں یہ کہنا کہ ”نہ مجتہد مطلق تھے“ محل نظر ہے۔
35 : ابن رشید :
◈ ابن رشید الفہری (متوفی 721) نے امام ایوب السختیانی وغیرہ کبار علماء کے بارے میں فرمایا :
من أهل الحديث ”(وہ) اہل حدیث میں سے (تھے)۔“ [السنن الابين ص 119، نيز ديكهئے السنن الابين ص 124]
36 : ابن القيم :
◈ حافظ بن القيم نے اپنے مشہور قصيدے نونيه ميں كہا :
يا مبغضا أهل الحديث و شاتما أبشر بعقد و لا ية الشيطان
”اے اہل حدیث سے بغض کرنے والے اور گالیاں دینے والے، تجھے شیطان سے دوستی قائم کرنے کی بشارت ہو۔“ [الكافية الشافية فى الانتصار للفرقة الناجية ص 99 افصل فى ان اهل الحديث هم انصار رسول الله صلى الله عليه وسلم و خاصة]
37 : ابن کثیر :
◈ حافظ اسماعیل بن کثیر الدمشقی نے سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر : 71 کی تفسیر میں فرمایا :
وقال بعض السلف : هذا أكبر شرف لأصحاب الحديث لأن إمامهم النبى صلى الله عليه وسلم
”بعض سلف (صالحین) نے کہا : یہ (آیت) اصحاب الحدیث کی سب سے بڑی فضیلت ہے کیونکہ ان کے امام نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔“ [تفسير ابن كثير 164/4]
38 : ابن المنادی :
◈ امام ابن المنادی البغدادی نے قاسم بن زکریا یحییٰ المطرز کے بارے میں کہا :
وكان من أهل الحديث و الصدق
”اور وہ اہل حدیث میں سے (اور) سچائی والوں میں سے تھے۔“ [تاريخ بغداد 441/12 ت 6910 و سنده حسن]
39 : شیرویہ الدیلمی :
◈ دیلم کے مشہور مؤرخ امام شیرویہ بن شہردار الدیلمی نے عبدوس (عبدالرحمٰن) بن احمد بن عباد الثقفی الہمدانی کے بارے میں اپنی تاریخ میں کہا :
روي عنه عامة أهل الحديث ببلدنا و كان ثقة متقنا
”ہمارے علاقے کے عام اہل الحدیث نے ان سے روایت بیان کی ہے اور ثقہ متقن تھے۔“
[سير اعلام النبلاء 438/14 والا حتجاج به صحيح لأن الذهبي يروي من كتابه]
40 : محمد بن علی الصوری :
◈ بغداد کے مشہور امام ابوعبداللہ محمد بن علی بن عبداللہ بن محمد الصوری نے کہا :
قل لمن عاند الحديث و أضحي عائبا أهله ومن يدعيه . . . . أبعلم تقول هذا، أبن لي أم بجهل فالجهل خلق السفيه . . . . أيعاب الذين هم حفظوا الدين من الترهات و التحويه
”حدیث سے دشمنی اور اہل حدیث کی عیب جوئی کرنے والے سے کہہ دو کیا تو علم سے یہ کہہ رہا ہے ؟ بتا دے۔ اگر جہالت سے تو جہالت بیوقوف کی عادت ہے۔ کیا ان لوگوں کی عیب جوئی کی جاتی ہے جنہوں نے دین کو باطل اور بے بنیاد باتوں سے بچایا ہے ؟“ [تذكرة الحفاظ للذهبي 1117/3 ت 1002 وسنده حسن، سير اعلام النبلاء 631/17، المنتظم لابن الجوزي 324/15]
41 : سیوطی :
◈ جلال الدین السیوطی رحمہ اللہ آیت کریمہ ﴿يَوْمَ نَدْعُو كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ﴾ [بني اسرآئيل : 71] کی تشریح میں فرماتے ہیں :
ليس لأهل الحديث منقبة أشرف من ذلك لأنه لا إمام لهم غيره صلى الله عليه وسلم
”اہل حدیث کے لئے اس سے زیادہ فضیلت والی اور کوئی بات نہیں ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اہل حدیث کا کوئی امام نہیں ہے۔“ [تدريب الراوي 126/2، نوع 27]
42 : قوام السنہ :
◈ قوام السنہ اسماعیل بن محمد بن الفضل الاصبہانی نے کہا :
ذكر أهل الحديث و أنهم الفرقة الظاهرة على الحق إلى أن تقوم الساعة
”اہل حدیث کا ذکر اور وہی قیامت تک حق پر غالب فرقہ ہے۔“ [الحجة فى بيان المحجة و شرح عقيدة اهل السنة 246/1]
43 : رامہرمزی :
◈ قاضی حسن بن عبدالرحمٰن بن خلاد الرامہرمزی نے کہا :
وقد شرف الله الحديث و فضل أهله
”اللہ نے حدیث اور اہل حدیث کو فضیلت بخشی ہے۔“ [المحدث الفاصل بين الراوي و الواعي ص 159 رقم : 1]
44 : حفص بن غیاث :
◈ حفص بن غیاث سے اصحاب الحدیث کے بارے میں پوچھا : گیا تو انہوں نے کہا :
ھم خیر أھل الدنیا ”وہ دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔“ [معرفة علوم الحديث للحاكم ص 3 ح 3 و سنده صحيح]
45 : نصر بن ابراہیم المقدسی :
◈ ابوالفتح نصر بن ابراہیم المقدسی نے کہا :
باب : فضيلة أهل الحديث ”اہل حدیث کی فضیلت کا باب۔“ [الحجة عليٰ تارك المحجة ج 1 ص 325]
46 : ابن مفلح :
◈ ابوعبداللہ محمد بن مفلح المقدسی نے کہا :
أهل الحديث هم الطائفة الناجية القائمون على الحق
”اہل حدیث ناجی گروہ ہے جو حق پر قائم ہے۔“ [الآداب الشرعية 211/1]
47 : الامیر الیمانی :
◈ محمد بن اسماعیل الامیر الیمانی نے کہا :
عليك بأصحاب الحديث الأفاضل تجد عندهم كل الهدي و الفضائل
”فضیلت والے اصحاب الحدیث کو لازم پکڑو، تم ان کے پاس ہر قسم کی ہدایت اور فضیلتیں پاؤ گے۔“ [الروض الباسم فى الذب عن سنة ابي القاسم ج 1 ص 146]
48 : ابن الصلاح :
◈ صحیح حدیث کی تعریف کرنے کے بعد حافظ ابن الصلاح الشہرزوری لکھتے ہیں :
فهذا هو الحديث الذى يحكم له بالصحة بلا خلاف بين أهل الحديث
”یہ وہ حدیث ہے جسے صحیح قرار دینے پر اہل حدیث کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔“ [علوم الحديث عرف المقدمة ابن الصلاح مع شرح العراقي ص 20]
49 : الصابونی :
◈ ابواسماعیل عبدالرحمٰن بن اسماعیل الصابونی نے ایک کتاب لکھی ہے :
عقيدة السلف أصحاب الحديث ”سلف : اصحاب الحدیث کا عقیدہ“
◈ اس میں وہ کہتے ہیں :
و يعتقد أهل الحديث و يشهدون أن الله سبحانه و تعالىٰ فوق سبع سموات على عرشه
”اہل حدیث یہ عقیدہ رکھتے اور اس کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سات آسمانوں سے اوپر عرش پر ہے۔“ [عقيده السلف اصحاب الحديث ص 14]
50 : عبدالقاہر البغدادی :
◈ ابومنصور عبدالقاہر بن طاہر بن محمد البغدادی نے شام وغیرہ کی سرحدوں پر رہنے والوں کے بارے میں کہا :
كلهم على مذهب أهل الحديث من أهل السنة ”وہ سب اہل سنت میں سے اہل حدیث کے مذہب پر ہیں۔“ [اصول الدين ص 317]
↰ ان پچاس حوالوں سے ثابت ہوا کہ مسلمانوں کا مہاجرین، انصار اور اہل سنت کی طرح صفاتی نام اور لقب اہل حدیث ہے اور اس لقب کے جواز پر امت مسلمہ کا اجماع ہے۔ کسی ایک امام نے بھی اہل حدیث نام و لقب کو غلط، ناجائز یا بدعت ہرگز نہیں کہا : لہذا بعض خوارج اور ان سے متاثرین کا اہل حدیث نام سے نفرت کرنا، اسے بدعت اور فرقہ وارانہ نام کہہ کر مذاق اڑانا اصل میں تمام محدثین اور امت مسلمہ کے اجماع کی مخالفت کرنا ہے۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے حوالے ہیں جن سے اہل حدیث یا اصحاب الحدیث وغیرہ صفاتی ناموں کا ثبوت ملتا ہے۔ محدثین کرام کی ان تصریحات اور اجماع سے معلوم ہوا کہ اہل حدیث ان صحیح العقیدہ محدثین و عوام کا لقب ہے جو بغیر تقلید کے کتاب و سنت پر فہم سلف صالحین کی روشنی پر عمل کرتے ہیں اور ان کے عقائد بھی کتاب و سنت اور اجماع کے بالکل مطابق ہے۔ یاد رہے کہ اہل حدیث اور اہل سنت ایک ہی گروہ کے صفاتی نام ہیں۔
↰ بعض اہل بدعت یہ کہتے ہیں کہ اہل حدیث صرف محدثین کو کہتے ہیں چاہے وہ اہل سنت میں سے ہوں یا اہل بدعت میں سے، ان لوگوں کا یہ قول فہم سلف صالحین کے خلاف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔ اہل بدعت کے اس قول سے یہ لازم آتا ہے کہ گمراہ لوگوں کو بھی طائفۂ منصورہ قرار دیا جائے حالانکہ اس قول کا باطل ہونا عوام پر بھی ظاہر ہے۔ بعض راویوں کے بارے میں خود محدثین نے یہ صراحت کی ہے وہ اہل حدیث میں سے نہیں تھے۔ [ديكهئے فقره : 5، 21، 28]
دنیا کا ہر بدعتی اہل حدیث سے نفرت کرتا ہے تو کیا ہر بدعتی اپنے آپ سے بھی نفرت کرتا ہے۔
حق یہ ہے کہ اہل حدیث کے اس صفاتی نام و لقب کا مصداق صرف دو گروہ ہیں :
➊ حدیث بیان کرنے والے (محدثین)۔
➋ حدیث پر عمل کرنے والے (محدثین اور ان کے عوام)۔
◈ حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
ونحن لا نعني بأهل الحديث المقتصرين على سماعه أو كتابته أو روايته، بل نعني بهم : كل من كان أحق بحفظه و معرفته و فهمه ظاهرا و باطنا، واتباعه باطنا و ظاهرا، و كذلك أهل القرآن۔
”اہل حدیث کا ہم یہ مطلب نہیں لیتے کہ اس سے مراد صرف وہی لوگ ہیں جنہوں نے حدیث سنی، لکھی یا روایت کی ہے بلکہ اس سے ہم یہ مراد لیتے ہیں کہ ہر آدمی جو اس کے حفظ، معرفت اور فہم کا ظاہری و باطنی لحاظ سے مستحق ہے اور ظاہری و باطنی لحاظ سے اس کی اتباع کرتا ہے اور یہی معاملہ اہل قرآن کا ہے۔“ [مجموع فتاويٰ ابن تيميه 95/4]
↰ حافظ ابن تیمیہ کے اس فہم سے معلوم ہوا کہ اہل حدیث سے مراد محدثین اور ان کے عوام ہیں۔ آخر میں عرض ہے کہ اہل حدیث کوئی فرقہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک نظریاتی جماعت ہے۔ ہر وہ شخص اہل حدیث ہے جو قرآن و حدیث و اجماع پر سلف صالحین کے فہم کی روشنی میں عمل کرے اور اسی پر اپنا عقیدہ رکھے۔ اپنے آپ کو اہل حدیث (اہل سنت) کہلانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ اب یہ شخص جنتی ہو گیا ہے۔ اب اعمال صالحہ ترک، خواہشات کی پیروی اور من مانی زندگی گزاری جائے بلکہ وہی شخص کامیاب ہے جس نے اہل حدیث (اہل سنت) نام کی لاج رکھتے ہوئے اپنے اسلاف کی طرح قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزاری۔ واضح رہے نجات کے لئے صرف نام کا لیبل کافی نہیں ہے بلکہ نجات کا دارومدار قلوب و اذہان کی تطہیر اور ایمان و عقیدے کی درستی کے ساتھ اعمال صالحہ پر ہے۔ یہی شخص اللہ کے فضل و کرم سے ابدی نجات کا مستحق ہوگا۔ ان شاء اللہ (29 رجب 1427ھ)
اس تحقیقی مضمون میں جن علماء کے حوالے پیش کئے گئے ہیں ان کے ناموں کی ترتیب درج ذیل ہیں :
● ابن ابی عاصم (متوفی 287ھ)
● ترمذی (متوفی 279ھ)
● ابن تیمیہ (متوفی 728ھ)
● جعفر بن محمد الفریابی (متوفی301ھ)
● ابن حبان (متوفی 354ھ)
● جوزجانی (متوفی259ھ)
● ابن خزیمہ (متوفی 311ھ)
● حاکم صاحب مستدرک (متوفی405ھ)
● ابن رشید (متوفی 721ھ)
● حاکم کبیر (متوفی378ھ)
● ابن شاہین (متوفی 385ھ)
● حفص بن غیاث (متوفی194ھ)
● ابن الصلاح (متوفی 806ھ)
● خطیب بغدادی (متوفی463ھ)
● ابن عبدالبر (متوفی 463ھ)
● رامہرمزی (متوفی360ھ)
● ابن قتیبہ (متوفی 276ھ)
● سیوطی (متوفی911ھ)
● ابن القیم (متوفی 751ھ)
● شافعی (متوفی204ھ)
● ابن کثیر (متوفی 774ھ)
● شیرویہ الدیلمی (متوفی509ھ)
● ابن مفلح (متوفی 763ھ)
● عبدالرحمٰن الصابونی (متوفی449ھ)
● ابن المنادی (متوفی 336ھ)
● عبدالقاہر بن طاہر (متوفی429ھ)
● ابن المنذر (متوفی 318ھ)
● عجلی (متوفی261ھ)
● ابوبکر بن ابی داود (متوفی 316ھ)
● علی بن عبداللہ المدینی (متوفی234ھ)
● ابوحاتم الرازی (متوفی 277ھ)
● قتیبہ بن سعید (متوفی240ھ)
● ابوداود (متوفی 275ھ)
● قوام السنۃ (متوفی535ھ)
● ابوعبیدہ (متوفی 224ھ)
● محمد بن اسماعیل الصنعانی (متوفی840ھ)
● ابوعوانہ (متوفی 316ھ)
● محمد بن الحسین الآجری (متوفی360ھ)
● ابونعیم الاصبہانی (متوفی 430ھ)
● محمد بن علی الصوری (متوفی441ھ)
● احمد بن حنبل (متوفی 241ھ)
● محمد بن یوسف الفریابی (متوفی212ھ)
● احمد بن سنان (متوفی 259ھ)
● مسلم (متوفی261ھ)
● اسماعیلی (متوفی 371ھ)
● نسائی (متوفی303ھ)
● بخاری (متوفی 256ھ)
● نصر بن ابراہیم المقدسی (متوفی490ھ)
● بیہقی (متوفی 458ھ)
● یحییٰ بن سعید القطان (متوفی198ھ)
2 تبصرے
السلام علیکم اس گروپ کے ایڈمن اور ان کی ٹیم بہت اچھا کام کر رہی ہے سلف صالحین کے منہج کو عوام تک پہنچانے کے لیے احسن اقدام کر رہی ہے قران و سنت کی روشنی میں ۔میرا اپ سے سوال ہے اگر کوئی حوالہ وغیرہ ہو تو اس کا کتابی سکیل کہاں سے لیا جا سکتا ہے کیا کوئی ویب سائٹ کوئی لنک ہے جہاں کتابوں کے سکین مل سکیں ؟
آپ کے فیڈبیک کا شکریہ، اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
ایسی کوئی ویب سائٹ فی الحال ہمارے علم میں نہیں البتہ جن کتابوں کے حوالے دیئے گئے ہوتے ہیں ان میں سے اکثر آپ کو https://archive.org پر مل جائیں گی جہاں سے آپ مطلوبہ حوالے کا باآسانی سکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔