اگر کوئی عورت اذان فجر کے فورا بعد حیض سے پاکیزگی حاصل کر لے تو کیا اس پر روزہ ہوگا ؟

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

اب حائضہ عورت کیا کرے؟

سوال :۔

اگر کوئی عورت اذان فجر کے فورا بعد حیض سے پاکیزگی حاصل کر لے تو کیا وہ اسی وقت سے کھانا پینا بند کر کے اس دن کا روزہ رکھ لے یا اس پر اس دن کے روزے کی قضا واجب ہوگی؟

فتوی :۔

اگر اس کا خون طلوع فجر کے وقت یا اس سے ذرا قبل بند ہو گیا تو اس کا روزہ اس دن میں درست ہوگا اور فرض ادا ہو جائے گا اگرچہ وہ صبح ہونے کے بعد غسل کرے۔ تاہم اگر اس کا خون صبح ہونے کے بعد بند ہوا تو اس صورت میں اس کا کھانا پینا بند کرنا روزہ شمار نہ ہوگا بلکہ وہ رمضان المبارک کے ختم ہونے کے بعد اس کو قضا کے طور پر رکھے گی۔