تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی
باپ کا اپنے ایک بیٹے کو اس کے باقی بھائیوں کے سوا خدمت کرنے کے مقابلے میں کوئی تحفہ دینا
باپ کے لیے اپنی اولاد میں سے کسی ایک کو اپنی خدمت اور خیال رکھنے کی بنا پر اس خدمت کے بدلے میں کچھ دے دینا جائز ہے۔ اس میں اس کو دوسرے بھائیوں پر ترجیح نہیں لیکن شرط یہ ہے کہ باپ جو کچھ اس کو دے وہ اس کی خدمت کے برابر ہو، چاہے روزانہ دے، یا ماہانہ یا پھر سالانہ۔
[اللجنة الدائمة: 2911]