تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے پاس جبرئیل علیہ السلام آئے انہوں نے مجھے جنت کا دروازہ دکھایا جس سے میری امت جنت میں داخل ہو گی۔ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی اس موقع پر موجود تھے وہ کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ! میری خواہش ہے کہ میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتا اور یہ درواز دیکھ لیتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے ابوبکر ! میری امت میں سے تو سب سے پہلے جنت میں داخل ہو گا۔
تحقیق الحدیث :
اسناده ضعيف۔
[ابو داؤد، كتاب السنة، باب فى الخلفاء حديث رقم 4652 مشكاة المصابيح حديث رقم 6024 : وأخرجه عبدالله بن أحمد فى فضائل الصحابه 2220221/1 حديث 258]
شیخ البانی اور دیگر اہل علم محققین نے اس کو ضعیف کہا ہے۔
اس میں ابی خالد مولٰی ال جعدۃ راوی مجھول ہے، دیکھیں : تقريب التهذيب .