یہ تحریرالفت حسین کی کتاب صلاۃ المسلم سے ماخوذ ہے
تیمم کا بیان
✿ پانی نہ ملنے کی صورت میں اگر صلاۃ کا وقت ہو جائے تو پاک مٹی سے تیمم کیا جاسکتا ہے، چاہے غسل جنابت بھی ہو۔
پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ زمین پر مارے اور ان پر پھونک ماری پھر ان کے ساتھ اپنے منہ اور دونوں ہاتھوں پر مسح کیا۔
(بخاری، تیمم :338)
✿ ایمان والو! جب تم اٹھو صلاۃ کے لیے تو دھو لو اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک اور اپنے سر کا مسح کر لو اور پاؤں ٹخنوں تک اور اگر تم کو جنابت ہوتو اچھی طرح پاک ہو جاؤ اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں، یا تم میں سے کوئی حاجت ضروری سے فارغ ہو کر آیا ہو، یا تم عورتوں سے ملے ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو تم پاک مٹی سے تیمم کر لو اسے اپنے چہروں پر اور ہاتھوں پر مل لو ۔
(المائدہ:6)