اخبارات میں مقدس تحریروں کا احترام کیسے کریں؟
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

اخبارات کے مطالعہ کے بعد ان کا کیا کریں ؟

جواب :

اخبارات قرآنی آیات، اسماء باری تعالیٰ اور احادیث نبوی پر مشتمل ہوتے ہیں، لہٰذا ان کی توہین نہیں ہونی چاہیئے۔ مگر افسوس کہ بعض لوگ کھانا کھانے کے لئے دستر خوان کی بجائے اخبارات کو استعمال کرتے ہیں، یہ ان کی جہالت ہے اگر ایسے مقدس ناموں پر مشتمل اخبارات کو جلانا ممکن ہو تو یہ سب سے بہتر عمل ہے اور اگر ایسا نہ ہو سکے تو انہیں کسی تھیلے وغیرہ میں باندھ رکھنا چاہیئے تاکہ وہ دوسری متروکہ اشیاء سے الگ احترام کے ساتھ پڑے رہیں۔
[شیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے