سوال:
کیا عورت کا کرائے کی ٹیکسی میں اجنبی ڈرائیور کے ساتھ سوار ہونا ایسی خلوت شمار ہوگی جو شریعت میں حرام ہے؟ نیز کیا دو عورتوں کے اجنبی ڈرائیور کے ساتھ سوار ہونے کا حکم بھی ایک عورت کے سوار ہونے جیسا ہی ہے؟
جواب:
اکیلی عورت کے اجنبی ڈرائیور کے ساتھ سوار ہونے میں خلوت کے ساتھ ساتھ بعض ان ممنوعہ کاموں کا بھی ارتکاب ہوتا ہے جو عموماً ایسی خلوت کی حالت میں وقوع پذیر ہوا کرتے ہیں جیسی خلوت کی حالت میں یہ مذکورہ عورت ڈرائیور کے ساتھ اس طرح سوار ہے کہ ان کے ساتھ کوئی تیسرا شخص نہیں ہے ، پس اس حالت میں میں اس کو صرف خلوت ہی نہیں سمجھتا ، بلکہ یہ فتنہ بھڑکانے والی خلوت ہے اور یہ فتنہ کسی دوسری صورت میں نہیں ہے ، یعنی وہ صورت جس میں اس کے ساتھ کوئی اور عورت یا کوئی اور مرد سوار ہو تو اس حالت میں فتنہ کا وقوع پہلی حالت میں فتنہ کے وقوع سے دور ہے ۔
(عبد العزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ )