تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
سوال:
اس آیت « ﴿وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ﴾ » اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو والی حدیث میں تطبیق کیا ہے ؟
جواب :
اس آیت اور حدیث میں کوئی تعارض نہیں، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر آیت کا نزول جادو سے شفا پانے کے بعد ہوا تھا۔