تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
9۔ کیا سب سے پہلے جنات زمین پر آباد ہوئے تھے ؟
جواب :
وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُومِ ﴿٢٧﴾ [الحجر: 27]
اور جانّ (جنوں ) کو اس سے پہلے لوُ کی آگ سے ہم نے پیدا کیا۔
یعنی جنات کو انسانوں سے پہلے ”نار سموم‘‘ سے پیدا کیا ہے۔
سموم ایسی گرم ہوا کو بھی کہتے ہیں جو باعث قتل ہو۔
بعض نے کہا ہے : دن کو یا رات کو جو گرم ہوا چلے، اس کو ”سموم “کہتے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ رات کی گرم ہوا کو ’’سموم‘ اور دن کی گرم ہوا کو ”حرور “کہتے ہیں۔