کیا رمضان کے دن میں بطور علاج انجکشن لگوایا جا سکتا ہے؟
سوال : کیا رمضان کے دن میں بطور علاج انجکشن لگوانے یاحقنہ کرانے سے صوم متاثر ہوتا ہے ؟
جواب : علاج والے انجکشن دو قسم کے ہوتے ہیں :
(1) وہ انجکشن جن سے غذا اور قوت مقصود ہو، اور اس کی وجہ سے آدمی کھانے پینے سے بے نیاز ہو جائے، تو غذا کے ہم معنی ہونے کی وجہ سے ایسا انجکشن مفطر صوم ہو گا۔ اس لئے کہ جب کسی صورت میں نصوص شرع کے وہ معنی پائے جائیں جن پر وہ مشتمل ہیں تو اس صورت پر اس نص کا حکم لاگو ہو گا۔
(2) وہ انجکشن جو غذا اور قوت کا کام نہیں دیتا یعنی آدمی اس سے کھانے اور پینے سے بے نیاز نہیں ہوتا ہے، تو ایسا انجکشن مفطر صوم نہیں ہو گا۔ اس لئے کہ نص شرع اس کو لفظ اور معنی کسی صورت میں شامل نہیں ہے۔ کیوں کہ نہ تو یہ کھانا اور پانی ہے اور نہ کھانا اور پانی کے ہم معنی ہے۔ اور اصل صیام کا صحیح ہونا ہے جب تک کہ دلیل شرعی کے تقاضے سے کوئی ایسی چیز نہ ثابت ہو جو صوم کو فاسد کرنے والی ہو۔
’’ شیخ ابن عثیمین۔ رحمۃاللہ علیہ۔ “

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: