سوال:
میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں جہاں کا ماحول ایسا ہے کہ محنت کرنے والے کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں، لوگ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے ہیں اور گرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مجھے کون سی دعائیں پڑھنی چاہییں تاکہ میں اس شر سے محفوظ رہ سکوں؟
جواب از فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ
◈ نمازوں کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد کے اذکار کا اہتمام کریں۔
◈ صبح و شام کے اذکار کی پابندی کریں، کیونکہ ان میں وہ دعائیں شامل ہیں جو انسان کے لیے ہر اعتبار سے فائدہ مند اور ہر قسم کے شر سے حفاظت کا ذریعہ بنتی ہیں۔
عملی رہنمائی:
◈ ذکر و دعاؤں کے ساتھ ساتھ خود کو خیر کی طرف متوجہ کرنا اور شر سے بچنے کی کوشش کرنا بھی ضروری ہے۔
◈ شریعت میں ایسا کوئی تصور نہیں کہ اگر آپ مخصوص دعائیں پڑھ لیں تو ہر خیر کا کام خودبخود ہونے لگے گا اور ہر شر سے بچاؤ خودکار طریقے سے ہو جائے گا۔
◈ اس کے برعکس، اچھے کام کے لیے محنت اور کوشش کرنا اور برے کاموں سے بچنے کے لیے اسباب اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔