فتویٰ : شیخ محمد بن صالح عثیمین حفظ اللہ
سوال :
نماز عشاء کو آخری وقت تک مؤخر کرنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب :
عشاء کی نماز کو آخری وقت تک مؤخر کرنا افضل ہے، لیکن یہ حکم مردوں کے لئے نہیں ہے، کیونکہ اگر وہ اسے لیٹ کریں گے تو جماعت سے محروم رہیں گے اور تاخیر کے لئے جماعت چھوڑنا ناجائز ہے۔ گھروں میں موجود عورتیں جس قدر بھی اسے مؤخر کر کے ادا کریں یہ ان کے لئے افضل ہے۔ ہاں اسے نصف شب کے بعد تک موخر کرنا درست نہیں۔