فتویٰ : شیخ محمد بن صالح عثیمین حفظ اللہ
سوال :
میں نے نماز حاجت اور نماز حفظ القرآن کے بارے میں سن رکھا ہے ؟ کیا شرع میں ان کا کوئی وجود ہے ؟
جواب :
یہ دونوں نمازیں غیر صحیح ہیں، نہ تو کوئی نماز حاجت ہے اور نہ نماز حفظ القرآن (شریعت میں ان کا کوئی وجود نہیں)۔ اس جیسی عبادات کے اثبات کے لیے شرعی دلیل کا ہونا ضروری ہے جو کہ ناپید ہے، بناء بریں یہ دونوں نمازیں غیرمشروع ہیں۔