نماز جنازہ کے بعد سلام پھیرنے کا طریقہ
تحریر: عمران ایوب لاہوری

آخری تکبیر کے بعد دونوں جانب سلام پھیرا جائے

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین کام کیا کرتے تھے کہ جنہیں لوگوں نے چھوڑ دیا ہے:
إحدا هن التسليم على الجنازة مثل التسليم فى الصلاة
”ان میں سے ایک نماز جنازہ میں اس طرح سلام پھیرنا ہے جیسے نماز میں سلام پھیرا جاتا ہے ۔“
[حسن: بيهقي: 43/4 ، امام نوويؒ نے اس كي سند كو جيد كها هے۔ المجموع: 239/5 ، امام ہيثميؒ رقمطراز هيں كه اس روايت كو طبراني كبير ميں روايت كيا گيا هے اور اس كے رجال ثقه هيں۔ مجمع الزوائد: 34/3]
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ نماز جنازہ میں بھی عام نمازوں کی طرح دائیں اور بائیں دونوں جانب سلام پھیرنا چاہیے۔ تا ہم اگر صرف ایک جانب ہی سلام پھیر دیا جائے تو یہ بھی کفایت کر جاتا ہے جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھائی اور چار تکبیریں کہیں :
وسلم تسليمة واحدة
”اور ایک مرتبہ ہی سلام پھیرا۔“
[حسن: أحكام الجنائز: ص/ 163 ، دارقطني: 191 ، حاكم: 360/1 ، بيهقى: 43/4]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1