نقاب ممنوعات احرام میں سے ہے
فتویٰ : شیخ ابن جبرین حفظ اللہ

سوال : میں نے عدم واقفیت کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی کے دوران نقاب اوڑھے رکھا، اس کا کفارہ کیا ہے ؟
جواب : برقعہ جو کہ نقاب ہے ممنوعات احرام میں سے ہے، لہٰذا اس کے پہننے میں عورت پر فدیہ واجب ہے۔ جس کی مقدار ایک جانور ذبح کرنا یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا یا تین دنوں کے روزے رکھنا ہے۔ لیکن اس کی شرط، معلوم ہونا اور یاد کرنا ہے۔ اگر کسی عورت نے شرعی حکم سے عدم واقفیت کی بناء پر یا احرام کی حالت کو بھول کر یا ممنوعات احرام کو بھول کر برقع اوڑھ لیا تو اس صورت میں اس پر فدیہ نہیں ہو گا۔ فدیہ صرف جان بوجھ کر ایسا کرنے پر ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!