تحریر: ابومعاذ بن مجدد ، ماخوذ: ماہنامہ الحدیث، حضرو
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیالہ
عاصم الاحول (تابعی ) سے روایت ہے کہ:
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیالہ (سیدنا) انس بن مالک (رضی اللہ عنہ ) کے پاس دیکھا ہے، یہ پیالہ ٹوٹ گیا تھا تو انہوں نے اسے چاندی کے تار سے جوڑ دیا تھا، یہ چمکدار لکڑی کا بنا ہوا بہترین چوڑا پیالہ تھا۔
محمد بن سیرین (تابعی) بیان کرتے ہیں کہ: اس پیالے کا حلقہ لوہے کا بنا ہوا تھا، (سیدنا) انس رضی اللہ عنہ نے ارادہ کیا کہ اس کے بدلے سونے چاندی کا حلقہ بنوا لیں تو انہیں (ان کے سوتیلے ابا ) ابوطلحہ رضی اللہ عنہ حکم دیا کہ:
لا تغيرن شيئا صنعه رسول الله صلى الله عليه وسلم
رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے جو کام کیا ہے اس میں ہرگز کوئی تبدیلی نہ کرو، تو انس رضی اللہ عنہ نے اپنا ارادہ چھوڑ دیا۔
(صحیح البخاری: 5638)