مسجد میں اور نماز کے لیے کیے ہوئے وضوء کے بعد تشبیک ممنوع ہے
تحریر: عمران ایوب لاہوری

مسجد میں اور نماز کے لیے کیے ہوئے وضوء کے بعد تشبیک ممنوع ہے

➊ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إذا كان أحدكم فى المسجد فلا يشبكن ، فإن التشبيك من الشيطان
”جب تم میں سے کوئی مسجد میں ہو تو (اپنے ہاتھوں ) کو تشبیک (تشبیک یہ ہے کہ ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں مضبوطی سے داخل کر لینا) نہ دے کیونکہ تشبیک شیطان کی طرف سے ہے۔“
[حسن: المجمع: 25/2 ، أحمد: 43/3 ، مجمع الزوائد ميں هے كه اس كي سند حسن هے]
➋ حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إذا توضأ أحدكم ثم خرج عامدا إلى المسجد فلا يشبكن بين يديه فإنه فى الصلاة ”جب تم میں سے کوئی وضوء کرے پھر مسجد کی طرف جانے کے لیے نکلے تو اپنے ہاتھوں کو تشبیک نہ دے کیونکہ بلاشبہ وہ نماز میں ہے۔“
[صحيح: صحيح أبو داود: 526 ، كتاب الصلاة: باب ما جاء فى الهدى فى المشى إلى الصلاة ، أبو داود: 562 ، أحمد: 241/4 ، ابن خزيمة: 441 ، ترمذى: 386]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1