تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
جواب :
سیدنا ابو عمارہ براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سات کاموں کا حکم دیا اور سات سے منع کیا ہے۔
«أمرنا النبى صلى الله عليه وسلم باتباع الجنائز، وعيادة المريض، وإجابة الداعي، وتصير المظلوم، وإبرار القسم»
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جنازوں کے ساتھ جانے، مریض کی عیادت کرنے، دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرنے، مظلوم کی مدد)کرنے اور قسم پوری کرنے کا حکم دیا۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 1182 صحيح مسلم، رقم الحديث 2066]