مریض اور معذور کے لیئے طہارت کے احکام
یہ تحریر محترم ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب نماز مصطفیٰ علیہ الصلوۃ والسلام سے ماخوذ ہے۔

مریض اور معذور کے طہارت کے احکام

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
لا يُكلف اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقره:٢٨٦)
’’اللہ کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلف نہیں کرتا۔“

اور رسول اللہ ﷺ کی حدیث ہے :
«يسروا ولا تعسيروا»
’’آسانی پیدا کرو، نہ کہ تنگی۔“
صحیح بخاری، کتاب العلم، رقم : ٦٩

✿ فائدہ
اس آیت کریمہ اور حدیث شریفہ سے یہ شرعی قاعدہ ماخوذ ہے کہ دین اسلام میں تمام اعمال کی بنیاد نرمی اور آسانی پر ہے۔

● زخمی اور مریض کی طہارت :

مریض کے لیے ایسی صورت میں تمیم کرنا جائز ہے جب اس کے لیے پانی کا استعمال نقصان دہ ہو۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں نکلے تو ہم میں سے ایک شخص کو پتھر لگ گیا اور اس کے سر میں زخم ہو گیا، پھر اسے احتلام بھی ہو گیا۔ اس نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا : کیا میرے لیے کوئی اجازت ہے کہ میں تمیم کرلوں؟ انھوں نے کہا کہ ہم تمہارے لیے کوئی رخصت نہیں پاتے جبکہ تم کو پانی پر قدرت حاصل ہے۔ چنانچہ اس نے غسل کر لیا اور مر گیا۔ جب ہم نبی کریم ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے، آپ کو اس کی خبر دی گئی، تو آپ نے فرمایا : ”انھوں نے اس کو قتل کر ڈالا۔ اللہ انھیں ہلاک کرے، انھوں نے پوچھ کیوں نہ لیا، جب کہ انھیں علم نہ تھا، بے شک لاعلمی کی شفا سوال کر لینے میں ہے۔ اس شخص کے لیے یہی کافی تھا کہ تمیم کر لیتا اور اپنے زخم پر پٹی باندھے رہتا۔ پھر اس پر مسح کرتا اور باقی سارا جسم دھو لیتا.‘‘
سنن ابو داؤد، كتاب الطهارة، رقم : ٣٣٦- سنن ابن ماجه، کتاب الطهارة، رقم : ٥٧٢- مسند أحمد : ۳۳۰/۱ – مستدرک حاکم : ۱۷۸/۱

سیدنا عبداللہ بن عمرؓ زخمی کے متعلق فرماتے ہیں کہ :
’’وہ غسل اور وضو میں اس کے ارد گرد جگہ کو دھولے اور زخم پر مسح کرلے۔‘‘
السنن الكبرى للبيهقي : ۲۲۸/۱، رقم : ۱۰۷۹

● مریض کی طہارت کب ٹوٹے گی ؟

مستحاضہ عورت لیکوریا اور جریان، پیشاب کے قطرے آنا یا ہوا خارج ہونے کا مرض ہو تو ایک وضو سے ایک نماز پڑھ سکتے ہیں، نماز کے دوران استحاضہ کا خون، پیشاب کے قطرے اور ہوا نکلنے کی وجہ سے وضو ختم ہوگا اور نہ نماز ٹوٹے گی۔ جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے مستحاضہ خاتون سے ارشاد فرمایا : ’’تو ہر نماز کے لیے وضو کر لیا کر۔‘‘
سنن ابوداؤد، كتاب الطهارة، رقم : ۲۹۲

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل
ٹیلی گرام

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!