شیخ ابن جبرین۔ رحمہ اللہ۔
سوال :
لڑکی پر صوم کب واجب ہوتا ہے ؟
جواب :
لڑکی جب تکلیف کی عمر کو پہونچ جا ئے (یعنی بالغ ہو جائے ) تو اس پر صوم واجب ہوتا ہے اور بلوغت درج ذیل چیزوں سے حاصل ہوتی ہے :
(1) 15 سال کی عمر
(2) شرمگا ہ کے پاس سخت بالوں کا اگنا
(3) منی کا خارج ہونا
(4) حیض
(5) حمل۔
مذکورہ بالا چیزوں میں سے کوئی ایک چیز بھی پائی جائے تو لڑکی پر صوم واجب ہے۔ اگرچہ دس سال عمر کی ہو۔ اس لئے کہ اکثر لڑکیاں دس یا گیارہ سال کی عمر میں حائضہ ہو جاتی ہیں۔ مگر اس کے گھر والے تساہلی بر تتے ہیں اور اسے بچی سمجھ کر اس پر صوم کو لازم نہیں کرتے، یہ غلط ہے کیوں کہ لڑکی کو جب حیض آنا شروع ہو گیا تو وہ بالغ ہو گئی اور عورتوں کے زمرہ میں شامل ہو گئی۔ اور اس پر تکلیف کا قلم چلنے لگا۔
واللہ اعلم۔