تحریر: عمران ایوب لاہوری
قبروں کے درمیان نماز جنازہ جائز نہیں
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ :
ان النبى صلى الله عليه وسلم نهى أن يصلى على الجنائز بين القبور
”قبروں کے درمیان کھڑے ہو کر نماز جنازہ پڑھنے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے ۔“
[طبراني أوسط: 80/1 ، ابن عربي فى معجمه: 1/235 ، امام ہیثمیؒ نے اسے حسن كها هے۔ المجمع: 36/3 ، شيخ البانيؒ نے بهي اس كي موافقت كي هے۔ أحكام الجنائز: ص / 138]