مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
98- کافر ممالک میں کام کرنے کی غرض سے سفر کرنے کا حکم
اگر مسلمان ممالک میں اسے کام مل جائے تو پھر اس کے لیے کافروں کے ممالک جاناجائز نہیں، اگر اسلامی ممالک میں اسے کام نہ ملے تو اس کے لیے کام کے لیے ان ممالک میں اس شرط کے ساتھ جانا جائز ہے کہ وہ اپنے آپ کو کفار کی مشابہت سے محفوظ رکھ سکے، اور اگر وہ اس سے محفوظ نہ رہ سکے تو پھر اپنے دین کی حفاظت کرنا اولی اور زیادہ ضروری ہے۔
[عبد الرزاق عفيفی: فتاوي: 314/1]