تحریر: عمران ایوب لاہوری
عید کے روز جہادی کھیل اور بے ہودگی سے پاک اشعار کہنا مستحب ہے
➊ عید کے روز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حبشہ کے کچھ لوگ مسجد میں ڈھالوں اور برچھوں سے کھیل رہے تھے ۔
[بخاري: 950 ، كتاب العيدين: باب الحراب والدرق يوم العيد]
➋ عید کے روز حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں جنگِ بعاث کے متعلق اشعار گانے والی دو انصاری لڑکیوں کو جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ڈانٹنا چاہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا:
يا أبا بكر إن لكل قوم عيد وهذا عيدنا
”اے ابوبکر! ہر قوم کی عید ہوتی ہے اور آج یہ ہماری عید ہے۔“
[بخاري: 952 ، كتاب العيدين: باب سنة العيدين لأهل الإسلام]