تالیف: حافظ محمد انور زاہد حفظ اللہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور میرے والد عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے۔ اچانک علی رضی اللہ عنہ آگئے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ کی خاطر اس سے مجھ سے زیادہ کوئی محبت نہیں کرتا۔ اللہ نے ہر نبی کی اولاد اس کی پشت میں رکھی ہے۔ اور میری اولا علی رضی اللہ عنہ کی پشت میں رکھ دی۔
[ميزان الاعتدال : ج 4، ص 313 وذكره الحافظ ابن حجر رحمه الله فى اللسان ضمن ترجمه عبد الرحمان بن محمد الحاسب]
عبد الرحمن بن محمد الحاسب :
یہ داستان عبد الرحمن بن محمد نے نقل کی ہے۔ ذہبی کا بیان ہے کہ اسے کوئی نہیں جانتا اور یہ روایت جھوٹی ہے۔ [ميزان الاعتدال : ج 2، ص : 586]