شیطان مردود سے کیسے بچا جائے؟
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

487۔ میں صبح و شام شیطان مردود سے اپنے آپ کو کیسے محفوظ رکھ سکتا ہوں ؟
جواب :
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! مجھے کچھ کلمات سکھائیں جو میں صبح و شام پڑھا کروں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کہو:
« اللهم فاطر السماوات والأرض عالم الغيب والشهادة رب كل شيء ومليكه، أشهد أن لا إله إلا أنت، أعوذ بك من شر نفسي وشر الشيطان وشركه قال: قلها إذا أصبحت وإذا أمسيت، وإذا أخذت مضجعك »
”یعنی اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے، غیب و حاضر کو جاننے والے، ہر چیز کے مالک اور پالنے والے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں، میں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر اور اس کے شرک سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کلمات صبح کے وقت شام کے وقت اور جب تم بستر پر جاؤ پڑھا کرو۔“ [سنن أبى داود، رقم الحديث 5067 سنن الترمذي، رقم الحديث 3392]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير. فى يوم مائة مرة كانت له عدل عشر رقاب، وكتبت له مائة حسنة، ومحيث عنه مائة سيئة، وكانت له حرزا من الشيطان يومه ذلك حتى يمسي، ولم يأت أحد بأفضل مما جاء به إلا رجل عمل أكثر من ذلك.»
’’(جس نے) ایک دن میں سو بار یہ پڑھا، اس کے لیے دس غلام (آزاد کرنے) کے برابر (اجر) ہے اور اس کے لیے سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس سے سو گناہ معاف کیے جائیں گے اور وہ اس کے لیے سارا دن، شام ہونے تک شیطان سے بچاو (کا ذریعہ) ہوں گے اور کوئی ایسا نہ ہوگا جو اس سے افضل عمل لائے سوائے اس آدمی کے جس نے اس سے زیادہ عمل کیا ہو۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 3119 صحيح مسلم، رقم الحديث 2691]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں: