سوال:
جنوں کے وجود کے متعلق شیخ الجزائری کی کیا رائے ہے ؟
جواب :
فضيلة اشیخ ابوبکر الجزائری نے جنوں کے متعلق فرمایا :
”بلاشبہ جنوں کا انسانوں کو تکلیف دینا ثابت ہے، اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا، کیوں کہ وہ دلیل سمعی اور دلیل حسی دونوں کے ساتھ ثابت ہے۔ عقل اس کو حال نہیں کہتی، بلکہ اس کی اجازت دیتی اور اس کے وجود کو ثابت کرتی ہے۔ اگر وہ فرشتے حفاظت نہ کرتے جن کی اللہ نے ڈیوٹی لگائی ہے کہ وہ انسان کی حفاظت کریں۔ تو جن و شیاطین سے کوئی بھی نجات نہ پا سکتا تھا اور اس کی وجہ انسان کا ان کو نہ دیکھ پانا اور ان کا بڑی تیزی سے پھرنے کی قدرت رکھنا ہے، اس لیے کہ ان کے اجسام اتنے باریک ہیں کہ ہماری حس وشعور ان کا ادراک نہیں کر سکتے اور اس بات میں بھی شک نہیں کہ بعض جن بعض انسانوں کو تکلیف بھی دیتے ہیں، اس کی وجہ انسان کا کسی طریقے سے ان کو تکلیف دینا ہوتا ہے، مثلا یہ ان پر گرم پانی گرا دیتا ہے، یا ان پر پیشاپ کر دیتا ہے، یا لاشعوری میں ان کے کچھ گھروں کو روند ڈالتا ہے۔ پھر وہ انتقامی طور پر اسے تکلیف دیتے ہیں۔ “ [ماخوذ از كتاب وقاية الإنسان من الجن والإنسان ص: 54 للشيخ وحيد عبد السلام بالي۔ ]